شہد کی مکھی کا چھتہ

شہد کی مکھی کے پیٹ میں ایک چھوٹی سی تھیلی ہوتی ہے جو ایک شفاف مادہ خارج کرتی ہے جو خلیوں کی پتلی دیواروں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ فن تعمیر ہزاروں شہد کی مکھیوں کی مشترکہ کوششوں سے مکمل ہوا ہے۔ شہد کی مکھیاں چھتے میں کم سے کم جگہ استعمال کرتی ہیں اور ہزاروں مسدس خلیوں کی مدد سے سب سے زیادہ شہد ذخیرہ کرتی ہیں۔

چھتے کی سلائس نما کنگھیاں بناتے ہوئے مکھیاں دونوں طرف کے خانوں کو زمین کے متوازی رکھنے کی بجائے انہیں 13 ڈگری اوپر کی طرف اٹھا دیتی ہیں اور اس طرح شہد لیک ہو کر زمین پر گرنے سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ایسی عمدہ تعمیر کے لئے مکھیوں کو دونوں یا تینوں ٹکڑوں کے ایک ایک خانے کا پہلے سے حساب لگانا پڑتا ہو گا۔کئی ہزار مکھیاں ایسی شاندار اور جادوئی تعمیر کا حساب پہلے سے کیسے لگا لیتی ہیں یہ امر سائنسدانوں کے لئے اب تک حیرت کا باعث ہے۔

شہد کی مکھیوں کی ساری زندگی کی کمائی ایک شہد کا چمچ ہوتی ہے۔جسے ہمیں کھانے میں ایک سیکنڈ لگتا ہے۔شہد کی مکھیوں کو 20 لاکھ پھولوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں صرف ایک پاؤنڈ شہد کے لئے۔شہد کی مکھیاں اپنے ایک چکر میں 50 سے 100 پھولوں پر بیٹھتی ہیں اور یہ 12 سے 15 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑ سکتی ہیں۔یہ اپنے پروں کو ایک منٹ میں 12000 دفعہ پھڑپھڑا سکتی ہیں۔
شہد کی مکھیوں کے چھتے کے اندر تقریباً 60000 شہد بنانے والی ورکر مکھیاں موجود ہوتی ہیں جو شہد بناتی ہیں مختلف پھولوں پر بیٹھ کر وہ سبھی مادہ مکھیاں ہوتی ہیں۔ایک ملکہ مکھی ایک دن میں 2000 انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ساری زندگی میں تقریباً دس لاکھ انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here