حیرت انگیز اقوال زریں جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں
نیت صاف ہو تو راستہ خود ہموار ہو جاتا ہے۔
محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ صبر کرو اور نتائج کا انتظار کرو
دوسروں کے لیے گڑھا کھودنے والے اکثر خود اس میں گر جاتے ہیں۔
سچائی کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے۔
صبر ہمیشہ بہترین اجر لاتا ہے۔
علم ایک ایسا خزانہ ہے جو بانٹنے سے بڑھتا ہے۔
اچھے کردار کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔
اگر آپ زندگی میں کچھ بڑا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے دل سے خوف نکال دیں۔
لفظوں کے زخم تلوار کے زخم سے زیادہ گہرے ہوتے ہیں۔
آپ دوسروں پر جتنی مہربانی کریں گے، آپ کا راستہ اتنا ہی روشن ہوتا جائے گا۔